انٹرنیشنل
بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام افراد جاں بحق

بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ریاستی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ جمعہ کے روز پیش آیا، جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اترکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو سی اے ڈی اے) کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر ہندوؤں کے مشہور مذہبی مقام بدری ناتھ سے ریاست کے دارالحکومت دہرادون جا رہا تھا۔



