انٹرنیشنل

پاکستان میں سعودیہ کو ٹیکس فری تیل ذخیرہ کرنے کی پیشکش

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقامی نے ملاقات کی جس میں معدنیات، پیٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے سعودی کمپنیوں کو ٹیکس نیوٹرل بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت ملک میں تجارتی بنیادوں پر تیل کے ذخائر قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جب کہ بلوچستان کے علاقے حب میں بڑے پیٹرولیم ذخیرہ و ریفائننگ کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker