World

بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 یاتریوں سمیت 6 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں پانچ یاتریوں سمیت چھ افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا،حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق ہیلی کاپٹر چمولی ضلع میں جوشی مٹھ کے قریب ایک گاؤں کے پاس گر کر تباہ ہوا، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹر نےجمعےکی دوپہر ہندوؤں کےمقدس مقام بدری ناتھ سے اڑان بھری تھی،تاہم کچھ دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق حادثے کے وقت علاقےمیں شدید بارش اور حدِنگاہ کم ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker