World

طالبان حکومت نے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی لگادی

افغانستان میں طالبان حکومت نےقرنیےکی پیوندکاری پر پابندی لگادی۔

برطانوی اخبار کے مطابق طالبان حکام نے قرنیے کی پیوندکاری کو اسلامی تعلیمات کے خلاف قراردیا ہے جس کے بعد طالبان نے ڈاکٹروں کو قرنیے کی پیوندکاری کے آپریشنز روکنے کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے افغان ڈاکٹر نور زمان ہاشم نے کہا کہ پابندی کے باعث سیکڑوں افراد بینائی بحال کرنے کے علاج سے محروم ہوسکتے ہیں،کابل کے اسپتال میں پابندی سے پہلے قرنیے کی پیوندکاری کے 90 آپریشن کیے گئے۔

افغان ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ طالبان نے زبانی طور پر قرنیے کی پیوندکاری روکنے کی ہدایت دی ہے۔

دوسری جانب امریکی فلاحی تنظیم نے طالبان سے قرنیے کی پیوندکاری پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، قرنیےکی پیوندکاری پرپابندی کی وجہ سے فلاحی پروگرام متاثر ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker