انٹرنیشنل
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6 فیصد کم ہوکر 106 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 6.34 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 97 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح مربن خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اس کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔



