پاکستان
پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون، باہمی شراکت داری، اعتماد اور تعاون پر قائم ہے: اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون، باہمی شراکت داری، اعتماد اور تعاون پر قائم ہے۔

اسلام آبا د میں چینی صدر کی پارٹی سازی پرسمپوزیم سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین اسٹریٹجک تعاون، باہمی شراکت داری، اعتماد اور تعاون پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہیں، چین اور پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے درمیان تعاون قائم ہے۔
تقریب سے خطاب میں چینی وزیر کا کہنا تھا کہ آج کے چین کو سمجھنے کیلئے چینی کمیونسٹ پارٹی کو سمجھنا ضروری ہے، چین کے نظام حکمرانی کے پیچھے مضبوط سیاسی جماعت موجود ہے۔



