پاکستان

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: گورنر کے پی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

گورنر کے پی نے کہا کہ ہمیں جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے ہم سر پکڑ لیتے ہیں، شہر میں جو صفائی ہورہی ہے کیا یہ وہ نہیں کرسکتے تھے، تب ملازمین ان کے گھروں میں نوکری کررہے تھے یا گھر بیٹھے تنخواہ لے رہے تھے مگر جس نے اب گھر بیٹھے تنخواہ لینی ہے وہ نوکری سے جائے گا، جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام ہوگا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہم مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکرٹری ، اسپیکرکو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانیں گے۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہ بتائیں اوریجنل فرنچائز ان کی کون سی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker