لورالائی: گاؤں گرمئی میں معصوم بچے کے اغوا کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ

لورالائی: گاؤں گرمئی میں معصوم بچے کے اغوا کے بعد قتل کا دلخراش واقعہ
لورالائی کے گاؤں گرمئی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 29 اکتوبر کو تقریباً 10 سے 11 سالہ معصوم بچے وقاص احمد ولد مولوی شادی خان زخپیل کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق دو روز بعد آج معصوم وقاص احمد کی لاش پہاڑوں سے برآمد ہوئی، جسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔
آخر اس معصوم بچے کا کیا قصور تھا؟ اس نے کسی کا کیا بگاڑا تھا؟ اس ننھی سی جان نے کس کا کیا نقصان کیا تھا کہ اسے اس دردناک انجام سے دوچار ہونا پڑا؟
یہ واقعہ پوری انسانیت کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔



