بلوچستان
قلات : چند روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے پرنس آغا محمد خان احمد زئی بحفاظت اپنے گھر شاہی محل پہنچ گئے

بریکنگ نیوز: قلات سے بڑی خبر
قلات (شاہی دربار زرائع): خان آف قلات میر سلیمان داؤد جان احمدزئی کے فرزند اور ولی عہد، پرنس آغا محمد خان احمد زئی بحفاظت اپنے گھر شاہی محل پہنچ گئے ہیں۔
شاہی محل کے باوثوق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے شہزادہ محمد خان احمدزئی خیریت کے ساتھ اپنے محل پہنچ چکے ہیں، جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔محل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس محمد خان احمدزئی بالکل محفوظ اور صحت مند ہیں۔ ولی عہد کی بحفاظت واپسی کی خبر پھیلتے ہی قلات اور اردگرد کے علاقوں میں پھیلی تشویش کی لہر ختم ہو گئی ہے اور شاہی خاندان کے بہی خواہوں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔



