پاکستان

مہنگائی پر عوام کا گلہ درست ہے، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے حوالے سے عوام کا گلہ درست ہے، اس مہنگائی میں ہمارا نہیں ٹرمپ کا قصور ہے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایران نے ٹرمپ کو جنگ میں جواب دیا ہے، ہم نے تو دونوں ملکوں سے جنگ بندی کی درخواست کی، ایران جنگ رکوانے پر دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایران جنگ بند ہو گی تو ملکی معیشت بہتر ہو گی، جنگ بندی سے پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ رکوانے میں پاکستان کا بڑا کردار ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے کاوشیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے قطر سے گیس سپلائی بند ہے، قطر سے معاہدے پر گیس پاکستان پہنچی، جنگ ختم ہونے سے پیٹرول بھی سستا ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker