Sindپاکستان

2 سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ

2 سال کے دوران سندھ کے بیرونی قرضوں میں تمام صوبوں سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق ایک ارب 83کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے سندھ کا بیرونی قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 5 ارب 61 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 3 ارب 77 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔

پنجاب کے قرضوں میں 2 سال میں 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قرضہ بڑھ کر جون 2026 تک 6 ارب 40 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گیا جو جون 2024 میں 6 ارب 02 کروڑ 60 لاکھ ڈالرتھا۔

خیبر پختونخوا کے قرضوں میں 2 سال میں 59 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جب کہ بلوچستان کے قرضوں میں 2 سال میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker