Punjabپاکستان

لاہور میں ڈیجیٹل چالان نادہندگان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز

لاہور میں ڈیجیٹل چالان نادہندگان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ 10 دن میں چالان جمع نہ کروانےوالےشہریوں کو عدالتی سمن بھجوائے جائیں گے۔

نوٹس کے باوجود چالان جمع نہ کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، لاہور کی تمام کچہریوں میں عدالتی معاونت اور چالان ریکوری میں معاونت کے لیے ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے۔

حکام کے مطابق عدم ادائیگی پر 10 روز بعد جرمانہ ڈبل، چالان عدالتوں کو منتقل ہوجاتے ہیں۔ جرمانہ ڈبل ہونے پر کئی شہری اپنی ضبط شدہ دستاویزات واپس لینے عدالتوں میں نہیں آتے۔

زیرِالتوا ڈیجیٹل چالان اور ضبط شدہ دستاویزات کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ شہریوں کی بڑی تعداد چالان جرمانہ ڈبل ہونے پر نیا شناختی کارڈ، لائسنس بنوالیتی تھی۔ شہریوں کو چالان جمع کروا کر اپنی دستاویزات واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker