بلوچستان
کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 4 یونٹس سیل

کوئٹہ میں بی ایف اے کا کریک ڈاؤن، 4 یونٹس سیل
کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈائریکٹر آپریشنز کاشف زبیر کی نگرانی میں مکران روڈ، کلیٹ روڈ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 8 یونٹس کا معائنہ کیا۔
بی ایف اے لائسنس نہ ہونے اور ناقص صفائی پر 3 سویٹ سپاری یونٹس کو سیل کر دیا گیا، جبکہ سکینہ پلازہ میں خشک دودھ کے یونٹ کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر دوبارہ سیل کیا گیا۔
کارروائی کے دوران ممنوعہ گٹکا رکھنے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 2 یونٹس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔



