پاکستانتازہ ترین

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات،تحقیقاتی کمیٹی نےآر اوز کے بیانات قلمبند کر لیے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات قلمبند کر لیے۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے یہ الزامات عائد کیے تھے کہ 8 فروری کو راولپنڈی کے حلقوں میں 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جیتنے والے امیدواروں کو ہرایا اور ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے آر اوز کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں۔

پیمرا کی جانب سےسابق کمشنرراولپنڈی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی کمیٹی کو دے دیا ہے، جبکہ آر اوز نے تحریری بیانات بھی الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کو جمع کرا دیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کی تیاری پر کام شروع کر دیا جو مکمل ہونے کے بعد کل کمیشن کو پیش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker