پاکستانتازہ ترین

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان 2 حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم 14 اکتوبرکواسلام آبادپہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیر اعظم کے دورے کا دوسرا حصہ 15 اکتوبر سے کثیرالجہتی ہوگا، وہ 15 اور16 اکتوبرکو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چینی وزیراعظم ایس سی او سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے، یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker