پاکستانتازہ ترین

ملک کے نئے وزیر اعظم کا فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل آج ہو گا۔

ملک کے نئے وزیر اعظم کا فیصلہ آج عوام کے ووٹوں سے ہو گا۔ 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 رجسٹرڈ ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 855 حلقوں میں اپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے جن میں سے 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 29 ہزار 985 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخاب کے موقع پر پولیس، سول آرمڈ فورسز اور فوج کے جوان تعینات ہوں گے۔

حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ کنٹرول رومز کو بھی آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا۔

ووٹرز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جبکہ سرکاری اسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker