پاکستان

ریلوے کا 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز  نے ملک میں چلنے والی 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کردیں۔

محکمہ ریلویز کے مطابق ریلوے کو مسافر بوگیوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی بنا پر ریلوے نے 16 ٹرینوں سے 30بوگیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرینیں اوسطا اسی فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہیں۔ جبکہ بعض ٹرینیں 45 فیصد تک خالی چلانا پڑ رہی ہیں۔ سو فیصد بکنگ والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کم کی گئی کوچز زیادہ رش والی ٹرینوں میں ایڈجسٹ ہوں گی۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ مرمت و بحالی کے بعد نئی کھیپ جلد ٹرینوں سے جڑ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker