بلوچستان
کوئٹہ: نجی نرسری سے بچے کے مبینہ اغوا و تبدیلی کا معاملہ، تین افراد گرفتار

کوئٹہ: نجی نرسری سے بچے کے مبینہ اغوا و تبدیلی کا معاملہ، تین افراد گرفتار
🔶 کوئٹہ کی ایک نجی نرسری سے بچے کے مبینہ اغوا اور تبدیلی کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
🔶 ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے بیان میں کہا کہ واقعے کی خبر ملتے ہی پولیس متحرک ہوئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
🔶 ایس ایس پی کے مطابق، تحقیقات مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔



