بلوچستان
خضدار: نوجوان اپنے پالتو سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق

خضدار: نوجوان اپنے پالتو سانپ کے ڈسنے سے جان کی بازی ہار گیا
تفصیلات کے مطابق تقریبا دو ماہ قبل خضدار کے حسنین بادینی نامی ایک نوجوان نے سانپ کے بچے کو پکڑ کر گھر میں پالتو بنا کر پالتا رہا اور سانپ کو گھر میں دودھ پلاتے پلاتے سانپ بڑا ہوتا رہا ۔
جب سانپ قدرے بڑا ہوا تو گھر کے افراد سانپ کو سانپ سمجھنے لگے اور بیٹے کو تنبیہ کی کہ سانپ کو گھر سے نکالو کیونکہ سانپ تو سانپ ہے گھر والوں کے اسرار پر لڑکے نے گزشتہ روز سانپ کو پہاڑ پر چھوڑنے لے گئے راستے میں سانپ آستین کا حقیقی سانپ بن کر نوجوان حسنین کو ڈسا جو کہ اسکے موت کا باعث بنی
یوں یہ استین کا سانپ والا محاورہ بھی سچ ثابت ہوا



