پشین کے علاقے میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی لمڑان میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ملزم سمیت 2 افراد زخمی ہوئے فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.



