پاکستان

اسلام آباد میں 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی اقدامات کے تحت 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے کل 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

یوم آزادی سے ایک دن قبل تمام تفریحی مقامات بند رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لیک ویو پارک، شکر پڑیاں اور پاکستان مونومنٹ بھی عوام کے لیے بند رہیں گے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو متبادل تفریحی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کر دی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت 13 اگست کو تمام ہائیکنگ ٹریل سیل کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker