بلوچستانتازہ ترین

بیمار ذہنیت کے حامل چند مٹھی بھر عناصر ، خانَ‌ثانی نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی طرف سے مستونگ کیلئے کئے گئے بے شمار ترقیاتی کام دیکھ کر حواس باختہ ہو گئے نوابزادہ پیرا میر رئیس رئیسانی

نوابزداہ رئیس رئیسانی نے ودود نامی سیاسی یتیم کی سوشل میڈیا پر بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزکورہ شخص کو مستونگ میں چیف آف سراوان کی بےشمار ترقیاتی کام نظر نہیں آئے اور اپنے بیمار ذہنیت کے مطابق چیف آف سراوان کے کردار و کارکردگی پر ہرزہ سرائی کی انہوں نے کہا کہ اس کے اس بیان سے نواب صاحب کی کارکردگی اور کردار پر تو کوئی ذرہ برابر آنچ نہیں آئیگا مگر اس کی بیان سے خود اس کی پست ذہنیت اور قد کاٹ کا ہر کسی کو اچھی طرح اندازہ ہوگیا انہوں نے کہا کہ جو خود ایک وارڈ کونسلر کی نشست جیت نہیں سکتا وہ علاقے کی ایم پی اے پر تنقید کرنا اس کو زیب بھی نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی کارکردگی اور مستونگ کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے ترقیاتی منصوبے روز روشن کی طرح عیان ہے چیف آف سراوان نے الحمداللہ مستونگ کے عوام کے لیئے گرانقدر خدمات کا آج ہر کوئی مطرف ہیں نواب غوث بخش میموریل ہسپتال ڈیجیٹل لائیبریری اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ایجوکیشن انکلیو ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر یونیورسٹی آف بلوچستان مستونگ کیمپس اربوں روپے کی واٹر سپلائی اسکیمات گرلز و بوائز انٹر کالجز اسکولوں کی اپ گریڈیشن روڈز لیویز فورس میں ساڈھے نو سے زائد بھرتیاں اساتذہ اور دیگر محکموں میں میرٹ پر بھرتیاں سمیت تمام سیکٹرز میں بے شمار منصوبے اب تک عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے سرانجام دیئے الحمداللہ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت اگر نواب صاحب کے کاکردگی کا موازنہ کیا جائے تو فرق صاف ظاہر ہوگا اور زمینی حقائق کسی طرح کوئی مسل نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ کسی باکردار شخصیت پر تنقید کرنے سے پہلے انسان کو اپنے کردار اور قدکاٹ پر اک نظر دوڑانا چائیے اور اپنے گریبان میں ضرور جھانکنا چائیے پھر کسی کی منشی گری کرکے آشیرباد حاصل کرے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker