بلوچستانتازہ ترین

ترکیہ کے قریب سمندر میں الٹنے والی کشتی حادثے میں جاں بحق 6 افراد کا تعلق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سے ہے جن میں میاں بیوی اور چارکمسن بچے شامل ہیں

ترکیہ کے قریب سمندر میں الٹنے والی کشتی حادثے میں 6افراد کی شناخت علمدارروڈ کے رہائشیوں کے نام سے ہوگئیں ۔واضح رہے کہ 15مارچ کو ترکیہ کے قریب سمندرمیں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی تھی جس میں 7بچوں سمیت 22افراد ہلاک ہوگئے تھے ،تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبے کیناکلے کے قریب پیش آیاتھا جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کے مطابق ڈوبنے والے بچوں اور دیگر افراد میں سے 6افراد کی شناخت کوئٹہ کے رہائشیوں کے طورپر ہوگئی ہے جس میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کے رہائشی سید علی آغا ،ان کی اہلیہ اور 4بچے شامل ہیں جن کی لاشوں کو سمندر سے نکالنے کے بعد ترکیہ استنبول میں سپردخاک کردی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker