بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ سے بذریعہ ٹرین اندرون سندھ منشیات سپلائی کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

ریلوے پولیس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی۔ بذریعہ ٹرین بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ ریلوے پولیس نے میاں بیوی کو 11 کلو گرام منشیات لیجاتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ریلوے پولیس نے سبّی کے قریب چیکنگ کے دوران منشیات کو بوگی نمبر 6 کی سیٹ 37 اور 38 کے نیچے رکھے ہوئے سامان سے برآمد کیا۔ کوئٹہ کے رہائشی حمزہ کے بیگ سے 6 جبکہ اس کی بیوی طاہرہ کے بیگ سے 4 پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے۔ ملزمان منشیات کو ٹرین جعفر ایکسپریس کے ذریعے کوئٹہ سے اندرون سندھ لیجانا چاہتے تھے۔ کیخلاف تھانہ ریلوے پولیس سبی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker