بلوچستانتازہ ترین

گیس بلوں سے متعلق کیس کی سماعت ، حکام کو نو ٹس جاری

کوئٹہ:بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس محمد کا مران خان ملا خیل اور جسٹس جنا ب جسٹس اقبا ل احمد کا سی پر مشتمل بنچ کے روبرو بلو چستان میںگیس بلوں میں نت نئے چا رجز بھیجنے ، پریشرمیں کمی اور لوڈشیڈنگ و دیگر سے متعلق دائر آ ئینی درخواست کی گزشتہ روز سما عت ہو ئی۔سما عت کے دوران درخواست گزار سید نذیر آ غا ایڈووکیٹ ، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے محمد عمر سومرو ایڈووکیٹ ،بلنگ جی ایم کرا چی محمد کا مران ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل و دیگر پیش ہو ئے جبکہ صارفین کی بھی بڑی تعداد عدالت میں مو جو د تھی ۔سما عت شروع ہو ئی تو درخواست گزار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے کرا چی ،سکھر ،لا ہو ر ،راولپنڈی ،اور کو ئٹہ کے گیس بلوں سے متعلق ایک فہرست پیش کی اور مو قف اختیار کیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں صارفین سے گیس چارجز ہی طلب کئے جا تے ہیں جبکہ بلو چستان میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جا نب سے گیس بلوں میں نت نئے چا رجز شامل کر کے صارفین کو بھا ری بلز بھیجے جا رہے ہیں اس با بت انہوں نے ایک سی ایم اے بھی بنچ کے روبرو پیش کی جس کی کا پی سوئی سدرن گیس کمپنی کے وکیل کو بھی فرا ہم کر دی گئی عدالت کے جا ری کر دہ حکم کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جو فکس سلیب سے متعلق کمیشن کے بھی رکن ہے نے سما عت کے دوران بتا یا کہ29اپریل 2024ء کو سول سیکرٹریٹ کو ئٹہ میں سلیب کمیشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں کمپنی کے تیکنیکی ما ہرین اور متعلقہ آ فیسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں پرو ٹیکٹڈ اور نا ن پروٹیکٹڈ صارفین سے متعلق ایک اور تجویزلا ئی گئی مگر درخواست گزار سید نذیر آ غا ایڈووکیٹ ،سوئی سدرن گیس کمپنی کے کو نسل عمر سومرو اور اوگرا کے ممبر نے مذکو رہ اجلاس میں شرکت نہیں کی حا لانکہ اوگرا کا کردار زیر سما عت مسئلے کے فیصلہ سے متعلق اہمیت کا حامل ہیںاس لئے درخواست گزار اور مذکو رہ اداروں کے حکام کو اگلے اجلاس میں حاضر ہو نے سے متعلق ہدایا ت دی جا ئے ،عمر سومرو ایڈووکیٹ سو ئی سدرن گیس کمپنی نے سما عت کے دوران بتا یا کہ انہیں مصروفیت کی بنا پرمیٹنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اجازت دی جا سکتی ہے جبکہ درخواست گزار سید نذیر آ غا ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ انہیں میٹنگ کے بارے میں اطلا ع ہی نہیں تھی لیکن وہ اگلے میٹنگ میںاپنی حاضری یقینی بنا ئیں گے ۔ اسی طرح اوگرا کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر (لیگل) نے بھی یقین دہا نی کرا ئی کہ اگلی میٹنگ جو 10مئی 2024کو منعقد ہو گی میں اوگرا کے نمائندے حاضری یقینی بنا ئیں گے محمد کامران، جی ایم (بلنگ)ایس ایس جی سی ایل کراچی نے عدالت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بیان کیا کہ92سی ایم 3کے صارفین پروٹیکٹڈصارفین سمجھا جاتا ہے تاہم بلوچستان صوبے میں شدید سرد موسم کو مد نظر رکھتے ہو ئے ایس ایس جی سی ایل نے پروٹیکٹڈ صارفین کی حد کو 90سی ایم 3سے بڑھا کر 360سی ایم3تک کر نے کی تجویز دی ہے جو گرمی اور سردی میں گھریلو صارفین کے ماہانہ بلوں پرسہولت کا با عث بنے گی ۔فی الوقت ایس ایس جی سی ایل کی نئی بلوں میں کم از کم ٹیرف 200cm3 تک بڑھا نے کی درخواست انٹر ٹینڈ نہیں کی جا سکتی گر میوں کے شروع ہو نے کے بعداگلے مہینے اس طرح کیا جا سکتا ہے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی صوبے میں بلوں کے مسئلے کے حل کے لئے تجویز دیں اور اس با بت عدالت میں رپورٹ جمع کرا ئیں عدالتی حکم میں کہا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker