کچھی میں قیام امن کے لیے ضلعی انتظامیہ کا جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی گرینڈ اپریشن جاری
ضلع کچھی میں قیام امن کے لیے ضلعی انتظامیہ کا جرائم پیشہ ور افراد کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی گرینڈ اپریشن جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت کی روشنی میں آپریشن میں ایف سی پولیس اور لیویز کے جوانوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر قاضی پرویز احمد کی سربراہی میں بھاگ ناڑی کے مختلف علاقوں میں پیشہ ور افراد کے خلاف کارروائی رات کی تاریکی میں کی گئی جو 12 بجے سے لیکر صبح صادق تک جاری رہی بھاگ ناڑی کے مختلف گوٹھ جن میں گوٹھ مندو خان ،گوٹھ میر خان اور گوٹھ ارباب حاجیجہ کے مبینہ بدنام زمانہ ارباب حاجیجہ۔ رجب مغیری ۔بابو خان ۔بابل ابڑو سمیت دیگر افراد کی کمین گاہوں میں کارروائی کرکے مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے گھروں کو بھی مسمار کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے مطابق یہی لوگ اور ان کے مکروہ دھندے راہ زنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث رہے ہیں جن کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے ضلع انتظامیہ عوام کے لیے امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کےلیے اقدامات کر رہی ہے ان خلاف کارروائی کا عمل جاری رکھا جائے گا امن امان کی بحال کیے بغیر ہرگز سکون سے نہیں بیٹھیں گے کارروائی میں حصہ لینے والے لیویز پولیس اور ایف سی کے اہلکاران خراج تحسین کے مستحق ہیں ان جرائم پیشہ افراد کا تعلق کسی بھی قبیلے سے ھو قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ان کا تعاقب کیا جائے گا اور ان کو قانون کے کٹہرے میں ضرور کھڑا کریں گے ڈپٹی کمشنر نے امن پسند لوگوں کو کہا ھے کہ وہ ان جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کےلیے ضلعی انتظامیہ سے اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے میں امن قائم کیا جا سکے۔



