اجلاس میں بلوچستان کے 10 جامعات کے وائس چانسلرز بے شرکت کی ،اجلاس میں جامعات کے سربراہان نے اپنے اپنے اداروں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں زیر تعلیم طلباء، طالبات کی تعداد،اور ڈیپارٹمنٹس کے بارے میں بتایا ،جامعات میں ڈیپارٹمنٹس کمی ،اور فنڈز کی کمی کی بھی شکایت ہے
صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے تمام جامعات کو ایک ہفتے کے اندر اندر ضروری فنڈز کی تفصیلات بھجوانے کی ھدایت کی
جامعات کے مسائل الگ الگ ہیں ایک جامع پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ،صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی
اس سے قبل کسی بھی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کے ساتھ اس طرح کی تفصیلی اجلاس نہیں ہوا ،سربراہ جامعات
اس معاشرے میں استاتذہ کا تنخواہوں کے لئے روڈ پر آنا ہمارے لئے باعث شرمندگی ہے ، صوبائی وزیر



