واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غزہ میں نسل کشی نہیں ہو رہی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یہودیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ حماس اور اس کے لیڈر یحیی السنوار کو غزہ سے نکال باہر پھینکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں حماس کی باقیات کو ختم کر دیں اور اسے مکمل شکست دے دیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے ابتدائی شواہد ملنے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے لیے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے پر اسرائیل کا دفاع کیا۔



