بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے کھل گئے

بینظیر اسکالرشپ پروگرام کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی سالانہ عالمی تقریب میں بینظیر اسکالر شپ کا اعلان کیا۔

میرسرفرازبگٹی بلوچستان کے پہلے وزیراعلٰی ہیں جنہوں نے آکسفورڈ لیڈی مارگریٹ ہال میں خطاب بھی کیا۔

اس سے قبل بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی وہ واحد لیڈر ہیں جن کی تصویر لیڈی مارگریٹ ہال میں آویزاں ہے۔

اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ذہین طالب علموں کو سٹیم مضامین میں تعلیم کے لئے مکمل اسکالر شپ دیں گے۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker