تازہ ترینپاکستان

اسلام آباد ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کے جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی ڈیڑھ کلو آئس برآمد

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق اے ایس ایف کے عملے ایک دن میں دو ائیرپورٹس پر تین بڑی کارروائیاں کیں اور عملے نے پشاور سے دبئی کے مسافر کامران خان کے جوتوں سے تلاشی کے دوران 455 گرام چرس برآمد کی۔

اسی نوعیت کی دوسری کارروائی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کی گئی جہاں عملے نے اسلام آباد سے بحرین کی پرواز کی مسافر خاتون کے جوتوں میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ خاتون نے یہ منشیات اپنے جوتوں میں بڑی مہارت سے چھپارکھی تھی۔

اسلام آباد سے بحرین کیلئے سفر کررہے مسافر سے بھیگے کپڑے میں جذب 6.712 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

تین کارروائیوں میں مسافروں سے 455 گرام چرس، 1.840 کلوگرام آئس اور 6.712 کلوگرام ہیروئن میں بھیگے کپڑے برآمد کرکے بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

تینوں ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker