انٹرنیشنلتازہ ترین

آسٹریا کے کھلاڑی نے 6 سیکنڈ کے اندر فٹ بال کی تاریخ کا تیز ترین گول داغ دیا

آسٹریا فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کرسٹوف بومگارٹنر نے 6 سیکنڈ میں تیز ترین گول کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا میں تاریخ رقم کردی۔

سلوویکیا کے شہر بریٹیسلاوا میں آسٹریا اور میزبان ٹیم کے درمیان دوستانہ میچ کھیلا گیا جس میں آسٹریا نے 0-2 سے برتری حاصل کی۔ اس دوران آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول مار کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر کا کہنا تھا کہ انہیں تیز ترین گول مار کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا’۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ اعزاز جرمنی سے تعلق رکھنے والے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول داغا تھا۔

اسی طرح آئرش فٹبالر شین لانگ نے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا گول 2019 میں واٹفورڈ کے خلاف میچ میں صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker