پاکستانتازہ ترین

کوہستان اسکینڈل ، 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپسی پر تیار

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نامزد 4 ملزمان نے رقم کی واپسی پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں نامزد سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی داروں نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت پشاور میں دائر کی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا رقم نیب کو دینے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق  نیب ملزمان کے ذمے واجب رقم اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گا ، چانچ پڑتال کے بعد چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد پلی بارگین پر غور کیا جائے گا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزم قیصر اپرکوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔ کوہستان اسکینڈل میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 40 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔ ترقیاتی اسکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں جبکہ پیسے نکالے گئے ہیں۔ ملزم نے اپنے نام، اہلیہ اور دیگر رشتے داروں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اربوں کے اثاثے بنائے ہیں۔

واضح رہے نیب نے اربوں روپے کی خورد برد میں ملوث دو اعلیٰ سرکاری افسران، دو بینکرز اور چار ٹھیکیداروں کو گرفتار کرکے کوہستان کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker