پاکستانتازہ ترین

ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ فعال ہوگئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ گزشتہ دو روز سے بند ہونے کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم اب ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر آن لائن کازلسٹ اور کیسوں کی تفصیلات اپلوڈ ہوتی ہیں تاہم گزشتہ دو روز سے ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند رہی۔

ویب سائٹ پر کیسز کے مختصر اور تفصیلی فیصلوں سے آگاہی ملتی ہے اور دائر درخواستوں پر اعتراضات اور مقرر ہونے کی تفصیل موجود ہوتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ بند ہونے کے باعث دور سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا۔

تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ڈیٹا سینٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی ٹی سے متعلق تمام سہولیات اب کام کر رہی ہیں۔

ڈیٹا سنٹر کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئی ٹی سے متعلق تمام سہولیات اب کام کر رہی ہیں، انچارج آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker