انٹرنیشنل

ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا

مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک غیر معمولی سرجری کے دوران مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔

ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق مریض کو شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

ایکسرے اور اسکین سے پتہ چلا کہ مریض کے معدے میں ایک چھوٹا موبائل فون موجود ہے جسے اس نے غلطی سے نگل لیا تھا۔

اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے بتایا کہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری آپریشن کر کے موبائل فون نکال لیا۔

سرجری کامیاب رہی اور مریض کی حالت مستحکم ہے تاہم اسے مزید نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ مریض نے فون کیسے نگلا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 2021 میں بھی مصر میں ایک مریض کی غذائی نالی سے موبائل فون نکالنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی خطرناک اشیاء نگلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker