بلوچستان

ن لیگ کا بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پرپابندی کی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگانے کی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان تحریک انصاف پرپابندی کی قرارداد ایجنڈے میں شامل ہے اور قرارداد کل بلوچستان اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائےگی۔

قرارداد مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ پیش کریں گے۔ قرارداد کے متن کے مطابق پی ٹی آئی 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ دار ہے، پی ٹی آئی کی طرف سے ایک بار پھرپرتشددکارروائیاں کی جارہی ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں ایک سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کرچکی ہے، پی ٹی آئی کے اس انتشار نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker