بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے 3 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق،8 زخمی

بارشوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ بڑا جانی و مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

گلگت بلتستان، بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے زیارت میں بارشوں کے بعد 3 یونین کونسلیں زندرہ، کواس اور منڑہ سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں، منڑہ ڈیم سیلاب سے 3 سکول، ایک بیسک ہیلتھ سینٹر بھی تباہ ہو گیا۔

مسلم باغ میں متاثرہ قومی شاہراہ این 50 پر ٹریفک کی جزوی آمد و رفت بحال کردی گئی جبکہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی این 50 زیارت اور کوئٹہ شاہراہ کئی مقامات پر بہہ جانے سے ٹریفک بدستور متاثر ہے۔

ادھر صحبت پور کی مانجھوٹی شاخ اور شاہی کینال کے شگافوں کو 6 دن گزرنے کے بعد بھی پر نہ کیا جا سکا، شگاف سے نصیر کھوسہ، مولوی قادربخش اور علی آباد سمیت درجنوں دیہات زیرآب آ گئے ہیں۔ کشمور میں گڈو بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، کچے کے علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلیں زیر آب آگئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker