پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان، اعلان آج جمعہ کو متوقع،وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان جمعہ کو کیے جانے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے پاس مارچ کے لیے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، تاہم عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے،حکومت نے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا ہے۔ ایندھن کے کم استعمال کے لیے آج Islamabad میں سرکاری تعطیل دی گئی ہے،اس کے علاوہ پاکستان نے جیٹ فیول اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،گزشتہ روز وزیرِ پیٹرولیم Ali Pervaiz Malik نے بتایا تھا کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا تعین اوسط عالمی نرخوںکو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا،واضح رہے کہ خطے کی کشیدہ صورتحال اور عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث حکومت گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے۔۔۔



