بلوچستانتازہ ترین

پشین بم دھماکہ ٹریفک اہلکاروں پر کیا گیا،پولیس

پشین کے سرخاب چوک پر ڈیوٹی پر مامور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے پوائنٹ پر موٹر سائیکل دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار ٹریفک اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں خاتون مسمات س،ب، زر محمد، عبدالقدیر، اللہ داد، عبدالجبار، حفیظ اللہ، محمد اسماعیل، رفیع اللہ، اسماعیل، عبدالنافع، عزت اللہ، سمیع اللہ اور عبدالغفار شامل ہیں۔پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پشین پہنچایا جہاں شدید زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ایس ایس پی منظور احمد بلیدی اور ترجمان ضلعی انتظامیہ سمیع ترین نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک آئی ای ڈی دھماکہ تھا جو ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دھماکے میں پولیس کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے گزشتہ ڈیڈھ ماہ کے دوران پشین میں یہ دوسرا بم دھماکہ ہے۔سرخاب روڈ پر گزشتہ سال نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کردیا تھا جبکہ گزشتہ ماہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے قریب سی ٹی ڈی کی گاڑی کو بھی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker