انٹرنیشنلتازہ ترین

بھارت میں شہاب ثاقب کھیت میں آ گرا

نئی دہلی: بھارت میں شہاب ثاقب گرنے سے کھیت میں 5 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب اس کے کھیت میں پراسرار طور پر 5 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا اور اس میں سے دھواں بھی نکلنے لگا۔

تامل ناڈو کے ضلع تھروپتر کے گاؤں اچا منگلم میں ایک کسان صبح کے وقت اپنے کھیت میں پہنچا تو ایک بڑا سوراخ اور اس میں دھواں نکلتا دیکھ کر پریشان ہوا اور پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس افسر نے گڑھے کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ گڑھا شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے۔ گڑھے میں پائے جانے والے مواد کے نمونے ویلور اور چنئی کی لیب کو بھیجے گئے ہیں۔

ان نمونوں کو مزید تجزیے کے لیے احمد آباد بھی بھیجا جائے گا جہاں بھارت کا موسمیات کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر روی نے بتایا کہ یہ گڑھا جس شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے وہ ممکنہ طور پر مریخ اور مشتری کے درمیان واقع اسپیس بیلٹ سے آیا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker