پاکستانتازہ ترین

کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر گاڑی سے ٹکرا گیا، 6 افراد جاں بحق

کلرکہار سالٹ رینج پر گیس باؤزر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق افسوسناک حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بریک فیل ہونے کے باعث گیس باؤزر ڈیوائڈر توڑتا ہوا مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد سوار تھے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ٹکر کے بعد گیس باؤزر اور گاڑی گہری کھائی میں جاگرے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker