انٹرنیشنلتازہ ترین

غزہ جنگ میں شریک اسرائیلی فوجی ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کرنے لگے

غزہ میں لڑنے والے اسرائیلی فوجی ذہنی تناؤ شکار ہیں اور ان میں سے بعض ذہنی تناؤ کے سبب اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے ایک ایسے ہی اسرائیلی فوجی کی کہانی بتائی ہے جس نے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر خودکشی کرلی۔

رپورٹ کے مطابق چالیس سالہ ایلیران مزراہی جو چار بچوں کا والد تھا، اسے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کے بعد غزہ میں بھیجا گیا۔

امریکی اخبار نے لکھا کہ مزراہی اسرائیلی فوج کا ریزرو فوجی اہلکار تھا جو غزہ سے ایک مختلف شخص بن کر واپس آیا، اس کے خاندان کے مطابق مزراہی نے غزہ میں جنگ کے دوران جو ہولناک مناظر دیکھے ان سے اسے شدید ذہنی دباؤ اور بعد میں پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزراہی کے خاندان نے سی این این کو بتایا کہ مزراہی کو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) ہو گیا تھا، اور جب اس کی دوبارہ جنگ کے لیے تعیناتی کی باری آئی، تو اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker