بلوچستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگی رکن کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے پر مسلم لیگ ن کے رکن عادل بازئی کو نااہل کرنےکے لیے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دینےکا مطالبہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو عادل بازائی اور الیاس چوہدری کیخلاف ریفرنس موصول

خیال رہےکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کے خلاف ریفرنس اسپیکر کو بھجوا یا تھا۔

عادل بازئی کل 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر تھے اور ووٹ بھی نہیں دیا تھا۔

عادل بازئی نے ن لیگ جوائن کرکے بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت کی تھی۔

اسپیکر نے خط میں عادل بازئی کو فوری ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker