پاکستانتازہ ترین

فرسٹ ایئر کے نتائج میں 66 فیصد طلبہ فیل، گورنر سندھ کی اسکروٹنی کی ہدایت

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 10 طلبہ کی مکمل اسکروٹنی کا اعلان کردیا۔

کراچی میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے نتائج میں فیل ہونے والے طلبہ نے احتجاج کیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری انٹرمیڈیٹ بورڈ پہنچے اور چیئرمین انٹر بورڈ و کمشنر کراچی سلیم راجپوت سے ملاقات کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ 10 طلبہ کا نام دیں، ان کی مکمل اسکروٹنی کر کے دس دن میں نتائج کا اعلان کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ 66 فیصد بچوں کا فیل ہوجانا سندھ کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے، طلبہ سے وعدہ ہے کہ ناانصافی نہیں ہونے دوں گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین انٹر بورڈ کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بنائی گئی انویسٹی گیشن کمیٹی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، جلد وجوہات اور حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

گورنر سندھ نے تحقیقات مکمل کر کے ذمہ داران کو سامنے لانے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker