تازہ ترینانٹرنیشنل

امریکی ریاست وسکونسن کے اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

امریکی ریاست وسکونسن کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر مڈیسن کے اسکول میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔ فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم تھا۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے باقی 4 افراد کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے حاصل شدہ معلومات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پولیس نے بتایا ہےکہ اسکول کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker