پاکستانتازہ ترین

عمر عبد اللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا

نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈھونگ انتخابات کے بعد نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

تقریب حلف برداری میں کانگریس رہنما راہول گاندھی، پریانکا گاندھی، نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ، پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی ،سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ریاستی اتنخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوا تھا۔ ڈھونگ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑ اتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker