انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بم برسا دیے

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز پر بم برسا دیے۔

امدادی ایجنسی کے مرکز پر گرنے والے بموں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے اور کئی زخمی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید 250 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ جبالیہ کیمپ میں بھی رہائشی عمارت کو تباہ کردیاگیا۔

اسرائیل کی جانب سے خان یونس سے لاکھوں فلسطینیوں کو جبری بے دخلی پر مجبور کردیا گیا ہے۔

مسلم ممالک غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے بجائے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں: ایرانی سپریم لیڈر

علاوہ ازیں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جوابی وار کیے جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے، فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں ایک اسرائیلی ڈرون طیارہ جب کہ کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ ہوئے۔

دوسری جانب شمالی غزہ میں بدترین غیرانسانی صورتحال پر بھوک سے 5 لاکھ فلسطینیوں کی جان کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

ادھر اٹلی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی 100 فلسطینی بچوں کا علاج کرانےکا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker