پاکستانتازہ ترین

فرسٹ وویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری،پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری

نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز (پی آئی اے) کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے نجکاری ڈویژن کی سفارش پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائینز کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے. کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں پی آئی کی مالی و انتظامی تنظیم نو کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ کابینہ کو مزید بتایا فنانشل ایڈوائزر کی جانب سے بین الاقوامی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی مالیاتی تنظیم نو کا منصوبہ تشکیل دیا جس کے تحت پی آئی اے کو دو کمپنیوں ٹاپ-کو (TopCo)اور ہولڈ-کو (HoldCo) میں تقسیم کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کے بنیادی آپریشنز انجنئیرنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو، فلائیٹ کچن اور ٹریننگ کو ٹاپ-کو میں شامل کیا جائے گا جبکہ دیگر ادارے جیسا کہ پریسیژن انجینئرنگ کمپلیکس -Precision Engineering Complex، پی آئی اے انوسٹمنٹ لمیٹیڈ- PIA Investment Limited اور دیگر ذیلی اداروں و پراپرٹیز کو ہولڈ -کو (Hold-Co)میں شامل کیا جائے گا۔ان اقدامات سے سر مایہ کاروں کو پی آئی اے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker