انٹرنیشنل

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی تجارتی ٹیرف کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف عائد کرتے وقت اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، جس کے باعث عالمی تجارت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ صدرِ امریکا کو ٹیرف عائد کرنے کا اختیار فراہم نہیں کرتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون ہنگامی معاشی حالات میں بعض اختیارات ضرور دیتا ہے، مگر اس کے تحت صدر کو عالمی تجارت پر محصولات لگانے کی اجازت حاصل نہیں۔

اس فیصلے کو ٹرمپ کی معاشی پالیسی کے لیے ایک بڑا عدالتی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ ٹیرف ان کے اقتصادی ایجنڈے کا ایک اہم ہتھیار سمجھے جاتے تھے۔

ماہرین کے مطابق فیصلے سے رواں سال کیے گئے تجارتی معاہدوں پر بھی اثر پڑسکتا ہے،فیصلے نے نئی حد مقرر کردی کہ صدر کانگریس کی منظوری کے بغیر کن پالیسیوں کا نفاذ کرسکتے ہیں ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker