پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو پی پی کیجانب سے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، سی ای سی نے منظوری دے دی

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں یوسف رضا گیلانی، مہدی شاہ، قمر زمان کائرہ، منظور وسان اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں انتخابی مہم اور منشور کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس کے ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا۔

سی ای سی نے بلاول بھٹو زرداری کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظورکرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker