ممکنہ امریکی حملے کا خدشہ: بھارت نے اپنے تمام شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی

ایران میں بھارتی سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کر دی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتخانے نے تمام بھارتی شہریوں بشمول طلبہ، زائرین، تاجروں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب ذرائع سے ایران چھوڑ دیں۔
بھارتی سفارتخانے نے ہدایت جاری کی ہے کہ بھارتی شہری ایران میں مظاہروں اور احتجاجی مقامات سے دور رہیں، سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہِ راست رابطے منقطع ہو گئے ہیں جس کے بعد ممکنہ حملوں کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز ٹرمپ نے سوشل میڈیا پت جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں، اپنے اداروں پر قبضہ کرلیں، مدد پہنچ رہی ہے۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں اور اتحادیوں کو ایران سے نکلنے کی ہدایت کی تھی۔



